حفاطت باغ کی جب باغ کے مالی نہیں کرتے
حفاطت باغ کی جب باغ کے مالی نہیں کرتے
تو پھر موسم بہاروں کے بھی ہریالی نہیں کرتے
خدا حافظ تمھارا دوستو اس چور نگری میں
یہاں کے پالتو کتے بھی رکھوالی نہیں کرتے
غریبوں کے گھروں کی چاردیواری نہیں ہوتی
تو کہتا ہے کہ وہ پردے کی رکھوالی نہیں کرتے
اسے کہنا کہ کس کافر کو پھول اچھے نہیں لگتے
مگر یہ ہے کہ ہم گلشن کی بدحالی نہیں کرتے
میرے بھائی تو دفتر میں کسے درخواست دیتا ہے
غریبوں کے لئے دفتر جگہ خالی نہیں کرتے
مزید پڑھیں؛